سرینا ولیمز نے 3 سال بعد ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

آکلینڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)امریکا کی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے 3 سال بعد ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔سرینا ولیمز نے 3 سال بعد ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل جیتنے کے بعد انعامی رقم آسٹریلیا کے بش فائر فنڈ میں دے دی۔سرینا ولیمز نے 43 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم آسٹریلیا بش فائر فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کے فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز نے ہم وطن پیگولا کو چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تعارف: newseditor