محمد شبیر نے چیف آف ائیر سٹاف گالف چیمپئن شپ جیت لی

مایہ ناز گالفر محمد شبیر نے 278 (10 انڈر پار) کے مجموعی سکور کے ساتھ بیالیسویں چیف آف دی ائیر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ایونٹ میں محمدعالم نے285 (3 انڈر پار) کے سکور کے ساتھ دوسری جبکہ حمزہ تیمورامین اور محمد زبیر نے 288 (صفر انڈر پار) کے سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیمپئن شپ میں 300 گالفرز نے حصہ لیا اور ملک کے مشکل ترین گالف کورس میں 18 ہولز پر کھیلی گئی اور پانچ دن تک جاری رہی۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ایئرمین گالف کلب اینڈ ریکریشنل پارک کورنگی کریک میں منعقد ہوئی جس میں ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

error: Content is protected !!