محکمہ کھیل خیبرپختونخواکے زیر اہتمام پڑانگ سپورٹس سٹیڈیم چارسدہ میں ٹیبل ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کردیا گیا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ ) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخواکے زیر اہتمام پڑانگ سپورٹس سٹیڈیم چارسدہ میں ٹیبل ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کردیا گیا ہے اس موقع پرایڈیشنل کمشنر چارسدہ حسیب خلیل مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا مراد علی خان مہمند ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ حسیب الرحمن،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ اور دیگر شخصیات بھی مو جود تھیں۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی حسیب الرحمان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی خان نے کہاکہ نوجوا ن نسل کو منشیات سمیت دیگر منفی سرگرمیوں سے بچانے اورصحت مند پرامن معاشرے کے تشکیل کیلئے کھیلو ں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔سالانہ اے ڈی پی میں کروڑوں روپے کے منظوری کے بعد ضلع چارسدہ کی تینوں تحصیلوں چارسدہ ،تنگی اور شبقدر میں ہاکی ،کرکٹ ٹیبل ٹینس ،مارشل آرٹس ،باسکٹ بال ،فٹ بال اوردیگر کھیلوں کیلئے گراؤنڈزبنائے جارہے ہیں

انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ کے بعد عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں اوپن ائیر جیم قائم کیاجائے گا چارسدہ میں بین الااقوامی معیار کے آسٹروٹرف پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے قومی کھیل ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چارسدہ کھیلوں کے حوالے سے بہت زرخیز ہے یہاں سے ہمیں بہترین کھلاڑی ملے اور اب بھی ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع ملتے رہیں گے۔

error: Content is protected !!