کارپوریٹ چیلنج کپ رئوانڈ میچز ،ڈیسکون، جاز اور کنٹرولر جنرل اکانٹس پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کارپوریٹ چیلنج کپ کے رئوانڈ میچز میں ڈیسکون، جاز اور کنٹرولر جنرل اکانٹس پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی ۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ اور ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام کارپوریٹ چیلنج کپ کے رائونڈ میچز کھیلے گئے۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میںڈیسکون نے سیماٹکس ٹیکنالوجی کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ سیماٹکس ٹیکنالوجی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 101 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔رمیض یونس نے 4 اور وسیم ولیم نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ڈیسکون نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سلمان صدیق نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ رمیض یونس کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں دوسرے میچ میں ڈیسکون نے نووا میڈ کو 8 رنز سے شکست دی۔ ڈیسکون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ مجاہد علی نے 88 رنز اور مبشر اقبال نے 57 رنز جوڑے ۔ جواب میں نووا میڈ کی ٹیم 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ امیر حمزہ نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا ۔

ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جاز نے آئی بیکس ڈیجیٹل کو 21 رنز سے شکست دی۔ جاز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ اعجاز بلوچ نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ جواب میں آئی بیکس ڈیجیٹل 121 رنز بناسکی۔ اعجاز ملک نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ اعجاز ملک کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سی جی اے نے ڈی پی ایس کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ ڈی پی ایس نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، علی ارحم اور محمد فیاض نے 57 رنز بنائے ۔ سی جی اے نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ شہریار خالد نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ شہریار خالد کو شاندار بلے بازی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

error: Content is protected !!