لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)سربیا نے اسپین کو ہرا کر پہلا اے ٹی پی کپ جیت لیا، فائنل میں اسپینش اسٹار رافیل نڈال اورنوواک جوکووچ کے درمیان ہونے والا مقابلہ بھی سربین اسٹارکے نام رہا۔پہلے اے ٹی پی کپ کے فائنل میں اسپین کے رابرٹو باؤٹسٹا (Roberto Bautista) نے سربین حریف ڈوسان (Dusan) کو ہرا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
اس کے بعد سربیا کے کپتان نوواک جوکووچ اور اسپین کے رافیل نڈال کے درمیان مقابلہ ہوا، سربین اسٹار نے پہلا سیٹ چھ۔ دو سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں بھی جوکووچ نے مقابلہ ٹائی بریکر پرجیت کر میچ ایک۔ایک سے برابر کر دیا۔ڈبلز میں بھی جوکووچ اور وکٹر کی جوڑی نے اسپینش پیئر کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی اور سربیا کو اے ٹی پی کپ کا فاتح بنا دیا۔