انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی نے آسٹن ولا کو شکست دیدی

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے آسٹن وِلا کو آؤٹ کلاس کردیا ۔ ایک کے مقابلے میں چھ گول داغ دیئے ۔ فاتح ٹیم کے سرجیو ایگوئیرو( Sergio Aguero )نے ریکارڈ 12ویں ہیٹ ٹرک بنائی۔مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر سرجیو ایگوئیرو نے انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن وِلا کے خلاف میچ کو یادگار بنا دیا۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے سرجیو ایگوئیرو نے نا صرف ریکارڈ بارہویں ہیٹ ٹرک بنائی بلکہ وہ لیگ میں سب سے زیادہ 177 گول کرنے والے اوور سیز پلیئر بھی بن گئے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ فرانس کے تھیاری اونر کے پاس تھا، جنہوں نے 176 گول اسکور کیے تھے۔مانچسٹر سٹی نے میچ ایک کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لیا۔ مانچسٹر سٹی 22 میچز کے بعد 47 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

error: Content is protected !!