سپورٹس بورڈ پنجاب کی 2020-21یونین کے انتخابات ، عقیل اختر صدر ، زاہد ناز جنرل سیکرٹری منتخب

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب ایمپلائز ویلفیئر یونین رجسٹرڈ(سی بی اے) کی 2020-21یونین کے انتخابات گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوئے ہیں، جس میں نذر حسین چیئرمین، عقیل اختر صدر، حق نواز نائب صدر،زاہد ناز جنرل سیکرٹری ، آفتاب احمد جوائنٹ سیکرٹری ،محمد فیصل فنانس سیکرٹری ،محمد منشاء پریس سیکرٹری ، وارث علی اور بوٹامسیح مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

نومنتخب یونین کے صدر عقیل اختر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نومنتخب باڈی ملازمین کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر بات کریگی اور ملازمین کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے نومنتخب عہدیداروں کو اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔

error: Content is protected !!