بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے سپورٹس کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ار شد اولکھ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ار شد اولکھ نے 24جنوری سے شروع ہونے والی پاک بنگلہ دیش ٹی 20کرکٹ سیریز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے سپورٹس کی نئی راہیں کھلیں گی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ اس بات کو ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام سپورٹس سے محبت کرتے ہیں

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ سے دنیا میں پاکستان کا بہترین امیج قائم ہو گا اور دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی جس سے سپورٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ مہمان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دل گہرائیوں سے پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیںاور امید کرتے ہیں کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو اس دورے کا فائدہ ہوگا اور وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین اظہار کریں گے،شائقین کرکٹ کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

error: Content is protected !!