قومی کرکٹ ٹیم کی احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

 

 

14 اکتوبر کو ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے کیلئے شاہینوں نے آج خوب پریکٹس کی۔

 

آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے آج احمد آباد کے نریندر ا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں خوب پریکٹس کی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ ،باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ 14 اکتوبر کو

بھارت کیخلاف احمد آباد میں ہوگا

 

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل میوزیکل کنسرٹ کرایا جائے گا

 

تقریب میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ  اسٹیڈیم میں سُر بکھیریں گے، میوزیکل کنسرٹ بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 12بجے شروع ہوگا

 

error: Content is protected !!