لاہور() سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔کرکٹر عمر گل اور علی نقوی بھی ان کے ہمراہ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم سے پاکستا کے لئے50 ٹیسٹ میچ اور 15 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ ان کے ساتھ سابق فاسٹ باولر عمر گل اور کھلاڑی علی نقوی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
سابق کپتا ن وسیم اختر اور چیف سیلیکٹر ویمن کرکٹ ٹیم عروج ممتاز کو کمٹی میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دوسری جانب چیف ایگزیکیٹو وسیم خان،ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کمیٹی ارکان کی صورت میں شامل ہوں گے۔دوسری جانب ڈائریکٹر ڈومسٹک کرکٹ ہارون رشید اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کو کمیٹی رکنیت سے معطل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اقبال قاسم اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جس میں 2013 میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر منتخب ہوئے تھے۔
اقبال قاسم کو پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ کسی نہ کسی اہم حیثیت میں کام کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔لیکن اس بار دو ایسے ناموں کا اضافہ کیا گیا ہے جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ میں کام کرنے کا موقع پہلی بار ملا ہے۔پاکستان کے سابق فاسٹ باولر عمرگل اور کرکٹر علی نقوی کو کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہتر مشورے دیں گے۔
چیف ایگزیکٹیو پاکستا ن کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو با لکل آزادی سے کام کرنے دیا جائے گا اور انہیں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔وہ اپنے انداز میں کام کر سکتے ہیں اور ان سے یہی امید کی جائے گی کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے پاکستان کو مفید مشورے دیں۔