ایک ہزارگرائونڈزپراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی کا مردان اور دیر میں پراجیکٹ سائٹس کا دورہ

پشاور (سپورٹس رپورٹر) کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے مردان، دیر پایان اور دیر بالا کا دورہ کرتے ہوئے مختلف سائٹس کا معائنہ کیا اور ان پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف فرحان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وہ مردان سپورٹس کمپلیکس میں خواتین جم اور دوسری گیمز بلاک گئے جہاںڈسٹرکٹ سپورٹس افسر مردان نے انہیں بریفنگ دی خواتین جم کی جگہ کے لئے ڈی سی مردان کو درخواست کی، وہ لیبرکالونی گئے کرکٹ اکیڈمی اور ہاکی اکیڈمی کے لئے جگہ کا انتخاب کیا اور ڈی ایس او کو ٹی ایم اے سے جلد از جلد این او سی لینے اور پی سی ون جمع کرانے کی ہدایت کی طورو میں کرکٹ اکیڈمی اور فٹ بال گرائونڈ سکیم کے معائنے کے دوران مقامی لوگوں کو سکیم جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی

گورنمنٹ شہید محمد علی سکول کے بچوں کے لئے سامان کا بندوبست کرنے کا وعدہ کیا گرلز ڈگری کالج پار ہوتی کے بیڈ منٹن ہال کو سکیم میں شامل کیا پلے گراونڈ پار ہوتی میں واکنگ ٹریک اور پرانے پویلین کی مرمت کا پی سی ون مکمل کرنے کا کہا 20 کنال کی زمین ٹی ایم اے کی ہے جس کے لیے این او سی درکار ہے اورڈی ایس او مردان افضل کو یہ ذمہ دار ی سونپ دی جہاں چاردیواری کے علاوہ ا فٹ بال اکیڈمی بنائی جاے گی ، مردان کلب ٹینس کورٹ کو پراجیکٹ میں شامل کیا۔یونین کونسل چمتارمیں ٹی ایم اے کی زمین کے حصول کے این او سی اور پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت جاری کی.جہاں کرکٹ اکیڈمی اور فٹ بال اکیڈمی بنے گی،اوپن ایر جم کے لئے دوسری جگہ گوجر گڑھی پبلک پارک کا انتخاب کیا جم پر 20 لاکھ سے زائد خرچہ آئے گا صوبے کے 7 ڈویڑن سطح پر 35 جم بنائے جائیںسری بہلول میں گرلز ہائی سکول میں گرائونڈ اور مرمت کا کام اورکرکٹ اکیڈمی بنانے کی تجویز پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر کو ذمہ داری سونپ دی جس کیلئے متعلقہ سکول سے این او سی لے کر کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں تخت بھائی ڈگری کالج کا دورہ کیا جہاں پر سپورٹس محکمے کا اپنا گراونڈ ہے لیکن بدقسمتی سے وہ کالج کے اندر ہے جسکو عوام کے لئے بند کیا گیا ہے پراجیکٹ ٹیم نے فیصلہ کیا کہ یہ معاملہ سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کے ساتھ اٹھایا جائے گا ، باجوڑو گرائونڈ میں کرکٹ اکیڈمی اور چاردیواری تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کی۔ فضل آباد میں محکمہ آبپاشی کی زمین کے حصول کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ پراجیکٹ ٹیم نے سوات میں اوپن ایر جم کے حوالے سے عرفان علی خان اسسٹنٹ کمشنر کبل رابطہ کیا جنہوں نے سپورٹس اسٹیڈیم کبل کا دورہ کیا ۔ مراد علی نے کہا کہ کھیلوں کی 1000 سہولیات کا پراجیکٹ کھلاڑیوں کے لئے اہم ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور کھیل فروغ پائیں گے، بعد ازاں پراجیکٹ مالاکنڈ ، دیر پایان اور دیربالا گئی ان اضلاع میں 16 اسکیموں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اگلے مہینے پی سی ون منظور ہوجائیں گے اور سکیموں پر جلد عملی کام شروع کیا جائے گا۔پراجیکٹ ٹیم نے مالاکنڈ میں سخاکوٹ، ھیری جولہ گرام، ظفر پارک بٹ خیلہ، گدر، تندو ڈاگ، یو سی تازہ گرام شاہ عالم بابا، ادینزئی، حنیف میموریل سپورٹس کمپلیکس میں مختلف سائٹس کا دورہ کیا۔

error: Content is protected !!