کراچی(سپورٹس لنک رپوٹ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر اور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ہفتہ کو کراچی میں ٹچ می ہائوس میں ہونے والی تقریب میں فرنچائز کے مالک عاطف رانا اور کوچ عاقب جاوید نے شرکت کی۔
جبکہ میڈی کیم کی جانب سے چیئر مین میڈی کیم خلیل احمد نینی تال والا،CEOسلمان خلیل نینی تال والا ،MDجنید خلیل نینی تال والا،چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا، ڈائریکٹر ایڈمن ظفر ریاض باری و دیگر نے شرکت کی ۔
لاہور قلندر کے عاطف رانا نے کہا کہ ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں سے بھی تعاون چاہتے ہیں اور اپنی بہترین حکمت عملی سے ہر شعبہ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں
۔چیئر مین میڈی کیم خلیل احمد نینی تال والا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈی کیم گروپ ہمیشہ کرکٹ کو اور دوسرے اسپورٹس کو اسپانسر کرتا رہا ہے اور ہمیشہ اسپورٹس مین کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور امید کرتے ہیں کہ لاہور قلندر اس سال اپنا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کو محضوض کرے گی ۔