پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل نے اہم کردارادا کیا، معین خان

ملتان ۔(سپورٹس لنک رپوٹ) سابق قومی کرکٹر معین خان نے کہاہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل ایک بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے، پی ایس ایل کے 3 میچ ملتان میں ہونگے تو یہاں کے لوگ اسے بھرپور انجوائے کریں گے۔

سابق کرکٹر معین خان نے ٹالرینس کرکٹ لیگ ٹو کی تقریب میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پہلا ڈیبیو ملتان میں ہوا تھا ملتان میں روحانی خوشی ملتی ہے کیونکہ میرے پیرو مرشد کا تعلق یہاں سے ہے، پی ایس ایل نوجوانوں کا ایونٹ ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل نے اہم کردار ادا کیا، میرے ڈیبیو پر عمران خان نے جو حوصلہ افزائی کی وہ کیریئر میں ہمیشہ کام آئی

تعارف: newseditor