عمر اکمل کا غلط ٹویٹ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹر عمر اکمل اپنی ایک غلط ٹوئٹ کے سبب پاکستان سمیت بھارت میں مذاق کا نشانہ بن گئے ہیں۔عمر اکمل نے گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سیلفی شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستانی سابق کرکٹر عبدالرزاق کے ہمراہ ہیں ، عمر اکمل نے اس تصویر کو عنوان د ینے کی غرض سے غلط انگریزی میں کیپشن دے دیا۔

https://twitter.com/invincible6_/status/1230113511818354688

انہوں نے ’’mother from another brother‘‘ لکھ دیا جبکہ وہ ’’brother from another mother‘‘ لکھنا چاہتے تھے ۔
اس سیلفی کے شیئر ہوتے ہی پاکستان سمیتبھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے مزاحیہ کمنٹس آنا شروع ہو گئے۔

اس سے قبل کہ عمر اکمل کی جانب سے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کیا جاتا ان کے مداح اس کا اسکرین شاٹ لے چکے تھے جو تاحال وائرل ہے۔

عمر اکمل کےفالورز کی جانب سے اس ٹوئٹ کو اتنا وائرل کیا گیا کہ اس پر باقاعدہ #عمر اکمل کوٹ quote) (umer Akmal کے نام سے ہیش ٹیگ بنایا گیا جو ٹرینڈ بن گیا۔

تعارف: newseditor