ویرات کوہلی کا بھارتی کرکٹ میں کرپشن کا چشم کشا انکشاف

ممبئی (جی سی این رپورٹ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ میں کرپشن کا چشم کشا انکشاف کیا ہے۔ مشہور بھارتی فٹبالر سنیل چھیتری کے ساتھ سوشل میڈیا پر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نوجوانی میں مجھے رشوت نہ دینے پر کرکٹ ٹیم کے لیے مسترد کر دیا گیا تھا۔ کوہلی نے کہا کہ ایک شخص نے ٹیم میں شامل ہونے کے لیے میرے والد سے رشوت کا مطالبہ کیا جس پر ان کے والد نے انکار کیا۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کوہلی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ان کو کہا اگر آپ نے ویرات کو منتخب کرنا ہے تو یہ میرٹ پر ہوگا، میں اضافی کچھ نہیں دوں گا۔ جب منتخب نہیں ہوا تو میں بہت رویا تھا اور ٹوٹ گیا تھا۔ اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔ میں نے محسوس کیا کہ کامیاب بننے کے لیے مجھے غیر معمولی ہونا چاہیے ۔ والد نے مجھے درست راستہ دکھایا۔ انہیں کھونے کے باوجود میں نے کیریئر پر توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ 2006ء میں والد کے انتقال کے ایک دن بعد رانجی ٹرافی میچ میں بیٹنگ کی۔

error: Content is protected !!