کراچی ٹیسٹ، پاکستان کو جیت کیلئے مزید 194رنز، نیوزی لینڈ کو 5 وکٹیں درکار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے جیت کیلئے درکار 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹیں گنوا کر 125 رنز بنا لئے ہیں اور اسے اب جیت کیلئے مزید 194 رنز درکار ہیں، پاکستان کی ٹیم جس کا گزشتہ روز ہدف کے تعاقب میں آغاز مایوس کن انداز سے ہوا تھا اور اس کی پہلی دو وکٹیں بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئی تھیں کی بیٹنگ لائن کی کارکردگی آج صبح بھی مایوس کن رہی اور تین کھلاڑی جن میں امام الحق بارہ، شان مسعود 35 اور بابر اعظم 27 رنز بنانے کے بعد پویلین جا بیٹھے، کھانے کے وقفے پر پاکستان کے پہلی اننگز کے سنچری میکر سعود شکیل 16 اور سرفراز احمد 29 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی اور اعجاز پٹیل نے دو دو جبکہ ٹم سائوتھی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!