ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر شاڈ گیس پیارڈ ڈوب کر ہلاک

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈبلیو ڈبلیو ای کا مشہور ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا، ریسلر شاڈ گیس پیارڈ اپنے بیٹے کے ساتھ نہانے کے دوران ڈوب گئے تھے، لاش تین دن بعد سمندر سے برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے مقبول ریسلنگ برینڈ ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستہ مشہور ریسلر شاڈ گیس پیارڈ ایک افسوسناک واقعے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر شاڈ گیس پیارڈ اپنے بیٹے کے ساتھ وینس بیچ پر نہانے کے دوران ڈوب گئے تھے۔ ریسلر کے بیٹے کو تو ریسکیو ٹیم نے بچا لیا تھا، تاہم شاڈ گیس پیارڈ سمندر میں ڈوب گئے تھے۔ ریسلر شاڈ گیس پیارڈ نے ڈوبنے کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو کہا کہ پہلے ان کے 10 سالہ بچے کو بچایا گیا بعد میں انہیں بچایا جائے، اسی باعث ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔

ڈوبنے کے بعد شاڈ گیس پیارڈ کی لاش تلاش کرنے کیلئے 3 دن تک سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ماہر تیراکوں نے حصہ لیا۔ اور اب بالآخر 3 دن کی تلاش کے بعد ان کی لاش تلاش کر لی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کی دوپہر کو ریسلر کا بے جان جسم سمندر کے کنارے ملا جسے بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں ان کے جسم کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت واقعہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ ریسلر کی اہلیہ نے ان کے انتقال کر جانے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد شاڈ گیس پیارڈ کے ساتھی ریسلرز نے ان کی موت واقع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

error: Content is protected !!