گریم سمتھ نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی پیش گوئی کر ڈالی

جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ سائوتھ افریقا کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی پیشگوئی کردی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کرکٹ سائوتھ افریقا کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اگلے برس کے اوائل تک ملتوی ہونے کے امکانات ہیں، اگر ورلڈ کپ ملتوی ہوتا ہے تو اگلے سال فروری مارچ تک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل مستقبل کے ٹور سے متعلق حکمت عملی بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے جبکہ ورلڈ کپ کے حوالے سے 28 مئی کو آئی سی سی کا اہم اجلاس ہوگا ۔کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے قوی امکانات ہیں، ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی صورت میں بھارت کی ٹی20 لیگ کا انعقاد ہوگا، بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کرانے کے لیے لابنگ بھی شروع کردی ہے۔

error: Content is protected !!