نسیم شاہ کی ماں کے بغیر پہلی عید، دعا کیلئے والدہ کی قبر پر پہنچ گئے

لوئر دیر(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ جن کی اپنی والدہ کے بغیر یہ پہلی عید تھی ، عیدالفطر کے پہلے روز اپنی والدہ کی قبر پر گئے اور اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ کرنے کے بعد قبر پر پھول چڑھاتے ہوئے تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ ان کی والدہ کے لیے دعا کریں اللہ پاک انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

نسیم شاہ نے اس موقع پر کہا کہ میری آج تک کی تمام کامیابیوں میں میری ماں کی دعائیں شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا سے جاں بحق افراد کیلئے بھی خصوصی دعا کی جائے اور اس وبا سے نجات کیلئے اللہ پاک کے ساتھ توبہ واستغفار کیا جائے، نسیم شاہ نے مزید کہا کہ ان کا دل کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر بھی غمگین ہے اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق مسافروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جو زخمی ہیں انہیں جلد صحت عطا فرمائے آمین۔

error: Content is protected !!