قومی کرکٹرز کی اپنے اہلخانہ کے ساتھ پہلی عید

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی اور عماد وسیم شادی کے بعد پہلی عید فیملی کے ساتھ گزارنے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عماد وسیم نے اہلیہ ثانیہ اشفاق کے ہمراہ ایک سیلفی اپنی اسٹوری میں شیئر کی۔

اسٹوری کے ساتھ پیغام میں عماد وسیم نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ شادی کے بعد پہلی عید ہم ساتھ منا رہے ہیں۔واضح رہے کہ عماد وسیم کی شادی کی تقریب گزشتہ سال 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی انسٹاگرام پر عید کے موقع پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور ان کی اہلیہ سامعہ آرزو دونوں نے ایک رنگ کے جامنی کپڑے زیب تن کئے ہوئے ہیں۔حسن علی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں۔

https://www.instagram.com/p/CAklEYGHxXF/?utm_source=ig_web_copy_link

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مسلم امہ کو عید کی مبارکباد دی اور لکھا کہ جذبہ ہمدردی اور جذبہ احسان کی بدولت ہی ہم دنیا میں بہتری لا سکتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی عید پر پورے کاندان کے اکھٹے ہونے اور ساتھ کھانا کھانے کو مِس کرتے دکھائی دئیے۔

انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ عید کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس عید اب ایک جگہ اکھٹے ہونے سے محروم رہیں گے لیکن یہی بہتر ہے کہ ہم حالات کے معمول پر آنے تک ایسے ہی انتظار کریں، صبر ہی بہترین حل ہے۔

error: Content is protected !!