پاکستان فیڈریشن بیس بال نے ایشیئن انڈر -18 چیمپیئن شپ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کردی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال نے ایشین انڈر -18 بیس بال چیمپیئن شپ میں پاکستان کی ٹیم کی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں بتایاکہ ایشیئن انڈر -18 بیس بال چیمپیئن شپ رواں سال 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی۔ چیمپیئن شپ شرکت کے لئے پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کو ایک مراسلہ کے ذریعے مطلع کردیا ہے۔ چیمپیئن شپ میں ایشیائی ممالک کی ٹاپ آٹھ رینکنگ کی ٹیمیں حصہ لیں گیں جن میں جاپان، کوریا، تائیوان، چین، پاکستان، ہانگ کانگ، فلپائن اورسری لنکا شامل ہیں۔

انہوں نے مذید بتایا کہ ایشین انڈر-12 بیس بال چیمپیئن شپ بھی رواں سال نومبر میں تائیوان میں ہی کھیلی جائے گی۔اگر پاکستان ان دونوں ایونٹس میں شرکت نہیں کرتا تو اس کا ہماری عالمی رینکنگ پر بہت برا اثر پڑے گا۔سید فخر علی شاہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کرونا وائرس کی وباء ختم ہوتے ہی ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں بیس بال کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپوں اہتمام کریں گیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ گھروں میں تربیت کررہےہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں کرونا وائرس کی وباء جلد از جلد نجات دے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو کرونا وائرس کی وباء بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

error: Content is protected !!