سجاس کا سینئر اسپورٹس جرنلسٹ احسان قریشی کے بھائی” عابد علی قریشی ” اور اسپورٹس رپورٹر علی حسن کی”خالہ” کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی (سپورٹس لنک رپوٹ )اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے APP سے وابستہ رہنے والے کراچی پریس کلب کے رکن سینئر اسپورٹس جرنلسٹ احسان علی قریشی سے ان کے بھائی”عابد علی قریشی” کے انتقال پر اور سجاس کے ممبر ARY کے اسپورٹس رپورٹر, کراچی پریس کلب کے ممبر علی حسن سے ان کی”خالہ” کے انتقال اظہارتعزیت کی ہے, سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. اللہ پاک مرجوم اور مرحومہ کی معغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے (آمین), احسان قریشی, علی حسن سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.


دریں اثناء میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور (AIPS)ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (ایشیاء) کے سیکریٹری امجد عزیز ملک, سیکریٹری PSWF زاہد فاروق ملک سمیت فیڈریشن کی مجلس عاملہ نے بھی احسان قریشی اور علی حسن سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے

error: Content is protected !!