کوٹری/لاہور(پرویز شیخ)”پاکستان انڈر18 ایشین بیس بال چیپمئن شپ تائیوان شرکت کریگا۔کوچز کھلاڑیوں سے رابطہ رکھیں”۔ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے اپنی صدارت میں فیڈریشن آفس میں پاکستان کی مذکورہ چیمپیئن شپ میں شرکت کے حوالے سے میٹنگ میں کیا۔
میٹنگ میں پاکستان کے پچنگ کوچ طارق ندیم، بیٹنگ کوچ عامر امداد، پاکستان انڈر 18ٹیم کے کوچ عمیر بھٹی جوکہ پاکستان سینئر بیس بال ٹیم کے کپتان بھی ہیں کے علاوہ ٹیم ٹرینر محمود احمد اور آفس مینیجر شاہد رضا نے شرکت کی۔ سید فخر شاہ نے کوچز کو ہدایت کی کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ آن لائن رابطے میں رہیں اور فی الحال کھلاڑی گھروں میں خود کو محفوظ رکھتے ہوئے پریکٹس جاری رکھیں۔
بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے انڈر18 ایشین بیس بال چیمئن شپ ستمبر میں تائیوان میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے آفس مینیجر کو ہدایت کی کہ وہ کھلاڑیوں کے تمام کاغزات مکمل کرلیں۔میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو تفصیلات بتاتے ہوئے سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پاکستان فیڈریشن بیس بال اگست میں ایونٹ کی تیاریوں اور ٹیم کے حتمی انتخاب کے لیئے کیمپ لگائے گی۔انکا کہنا ہے کہ اگر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا ٹورنامنٹ کا مزید تاخیر سے انعقاد کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو ہمیں اس کے لئے بھی تیار رہنا ہوگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان ٹیم کا کیمپ لگایا جائے۔
انہوں نے کوچز کو ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی حتی الامکان محفوظ طریقے سے کوچنگ کریں اور ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی جاری کردہ ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کریں کیونکہ کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہیں اور انکی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔فیڈریشن میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کے مطابق ہم کافی عرصہ سے حکومت کی توجہ کیمپس لگانے کی جانب مبذول کرارہے ہیں تاکہ پاکستان بہتر تیاریوں سے مقابلوں میں حصہ لیں اور پاکستان کا جھنڈا مذید بلند کرسکیں۔