کراچی(سپورٹسں رپورٹر) پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن اپنے تمام وابستہ اداروں ، عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے لئے بروز اتوار 14 جون کو شام چار بجے قومی اینٹی ڈوپنگ ورچوئل سیمینار کی میزبانی کرے گا۔یہ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ویبنار گزشتہ ہونے والے ویبنرز کے سلسلے میں سے ہی ہے جو کہ جوجیٹسو ایشین یونین کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ ڈوپنگ کنٹرول کے عمل اور ڈوپنگ کے خطرات کی وضاحت کے لیے کھلاڑیوں ، کوچز ، اور آفیشلز کی آسانی کے لئے نیشنل ویبنارکو مقامی زبان میں منعقد کیا جارہا ہے۔ ویبنارکو مقامی زبان میں کرانے کا مقصد ڈوپنگ کنٹرول کے عمل اور ڈوپنگ کے خطرات کی آسان اہگہی
ہے۔
اسں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ویبنار کو پاکستان کے ڈوپنگ کنٹرول ماہر ، ڈاکٹر عکسی مالِک، ممبر ، اینٹی ڈوپنگ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی، جوجیٹسو ایشین یونین اور ڈاکٹر وردہ حمید ، ممبر ، میڈیکل کمیٹی، جوجیٹسو ایشین یونین، ویبنار سربراہی کرینگے۔صدر ، پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن (پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن)، خلیل احمد خان ، پی جے جے ایف اور جے جے اے یو کی ‘NO DRUGS-NO TO DOPING’ پالیسی کے موضوع کے مطابق ہیں۔پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سکریٹری طارق علی، ویبنار کا اہتمام اور میزبانی کریں گے۔