شہدائے پولیس سپورٹس فیسٹیول31 جولائی سے چارسدہ میں شروع ہوں گے ، سہیل خالد ڈی پی او چارسد

ہپشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے باہمی اشتراک سے شہدائے پولیسسپورٹس فیسٹیول 31 جولائی سے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوں گے۔ جس میں فٹبال ، بیڈمنٹن ، ہاکی ، ایتھلیٹکس سمیت مختلف مقابلے منعقد ہوئے یہ مقابلے پانچ دن تک جاری رہینگے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اﷲ بھی موجود تھے ، انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فیسٹیول کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، فٹبال ، ہاکی ، ایتھلیٹکس سمیت مختلف مقابلے منعقد ہوئے جس میں مرد وخواتین کھلاڑی شرکت کرینگے ۔ یہ مقابلے 31 جولائی سے 4 اگست تک منعقد ہونگے جس کا مقصد صوبے بالخصوص چارسدہ میں پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور پولیس شہدا کو یاد رکھنا ہے۔

error: Content is protected !!