سجاس کا سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شاہد علی خان کے بھائی” تنویر علی خان ” اور اسپورٹس رپورٹر شاہ زیب خرم کی” ممانی” کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سجاس کے بانی ممبر اور مجلس عاملہ کے رکن, روزانامہ سچل سے وابستہ ( سابقہ رپورٹر روزنامہ عوام) رکن کراچی پریس کلب شاہدعلی خان سے ان کے بڑے بھائی” تنویر علی خان ” کے انتقال پر اور سجاس کے ممبر روزنامہ اوصاف کے اسپورٹس رپورٹر, شاہ زہب خرم سے ان کی” ممانی ” کے انتقال پر اظہارتعزیت کی ہے

سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. اللہ پاک مرجوم اور مرحومہ کی معغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے (آمین), شاہد علی خان اور شاہ زیب خرم سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.

دریں اثناء میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور (AIPS)ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (ایشیاء) کے سیکریٹری امجد عزیز ملک, سیکریٹری PSWF زاہد فاروق ملک سمیت فیڈریشن کی مجلس عاملہ نے بھی شاہد علی خان اور شاہ زیب خرم سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحوم و مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے.

تعارف: newseditor