کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ اور طاہر محمود آئندہ چار سال کے لئے فیصل آباد ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری متفقہ طور پر منتخب

فیصل آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ اور طاہر محمود آئندہ چار سال 2020-2024 ء تک کے لئے فیصل آباد ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری متفقہ طور پر منتخب ہوگئے، گذشتہ روز فیصل آباد ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات الیکشن کمشنر جمشید کاظمی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے، جس میں صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ کو، چیئرمین چوہدری عبدالحق، ایگزیکٹو نائب صدر چوہدری راشد محمود کوہوگئے، چار نائب صدور جن میں شوکت علی چٹھہ، محمد جمیل، محمد مدثر تنگ اور ڈاکٹر امجد شامل ہیں

دیگر عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری طاہر ایوب اور خزانچی رضوان محبوب جبکہ چوہدری عبدالسلام، حاجی غفتار اور محمد محسن کو مجلس عاملہ کے رکن آئندہ چار سال کے لئے فیصل آباد ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن منتخب کیا گیا ہے، الیکشن کمشنر جمشید کاظمی نے بتایاکہ تمام عہدیداروں کا انتخاب متفقہ طور پر عمل میں لایا گیا کسی نے بھی کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ گروپ کے خلاف کاغذات جمع نہیں کروائے اور یہ انتخابات فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والی چار ضلعی ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کی موجودگی میں ہوئے جن میں فیصل آباد، جھنگ، چینوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عہدے دار شامل تھے

اس موقع پر نومنتخب صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں باکسنگ کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں باکسنگ کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، آخر پر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے ان کو متفقہ طور پر صدر منتخب کرنے پر تمام ہائوس کا شکریہ ادا کیا۔

error: Content is protected !!