جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور کو تین سال سے فنڈز کی فراہمی معطل

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(LDA) کے زیر انتظام جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور کو تین سال سے فنڈز کی فراہمی روک دی جس کے باعث جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور کو شدید مالی پریشانی کا سامنا اٹھانا پڑرہا ہے.جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہاسٹل ہونے کے باوجود جنریٹر و سوئی گیس جیسی بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کی گئیں ہیں.جبکہ اسٹیڈیم ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں.

2012 سے جوہر ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر کے بعد باقاعدہ منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی.جس کے چیئرمین اولمپیئن اختر رسول ہیں.مگر افسوس جوہر ہاکی اسٹیڈیم کی مالی پریشانیوں کو دور کرنے کے حوالے سے اولمپیئن چوہدری اختر رسول کی کوششیں بھی بے سود رہیں.2016 سے اچانک ایل ڈی اے کی جانب سے قومی کھیل کے فروغ کیلئے بنائے جانے والے ہاکی اسٹیڈیم کیلئے کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کی گئی. جس کے باعث اسٹیڈیم کے ملازمین کو فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے.اب دیکھنا یہ ہے ایل ڈی اے کے زین انتظام دیگر شعبوں کی طرح جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور بھی تباہ ہوجائے گا

error: Content is protected !!