سارہ محبوب اور ان کے والد کورونا وائرس کے شکار

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد ٹینس کوچ محبوب خان کورونا کا شکار ہوگئے۔محبوب خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے بیٹی سارہ اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد ہم اس وقت مکمل آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے ہم دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروائیں گے ۔سارہ محبوب کے والد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس عالمی وباء کوروناوائرس کے دوران ہم سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسزکی نسبتا ًکم تعداد رپورٹ ہوئی ہے اور نئے 2 ہزار 775 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 59 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 95ہزار 745 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 962 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7ہزار 615 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 84 ہزار 168 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تعارف: newseditor