نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی

 

نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی

یوراج سنگھ کی قیادت اور ساگر کھنہ کی رہنمائی میں نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے آئندہ لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 سے قبل اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی ہے۔

تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج سے ٹیم آمدہ مہم میں کامیابی حاصل کرنے کو تیار ہے۔ ابوظبی ٹی 10 اور لنکا پریمیئر لیگ میں اپنی شناخت بنانے والے نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز اپنی ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے اور رواں سیزن میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔

اسکواڈ میں ڈین کرسچن اور جیروم ٹیلر جیسے مشہور نام شامل ہیں۔ میدان میں ان کا تجربہ اور مہارت ٹیم کو قابل قدر قیادت اور مہارت فراہم کرنے کو تیار ہے۔

اسورو ادانا، اسیلا گنارتنے اور الویرو پیٹرسنہر ہر ایک منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں
نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے اپنے اسکواڈ میں میں چیڈوک والٹن، لاہیرو تھریمانے، شاداب جکاتی، راہول شرما، من پریت گونی، یوراج سنگھ، ڈین کرسچن، جیروم ٹیلر، اسورو ادانا، اسیلا گنارتنے، الویرو پیٹرسن، نوان پردیپ، چمارا کپوگیدرا اور ریکارڈو پاول کو جگہ دی ہے۔

error: Content is protected !!