بھارت کی ٹیم سے کھیلنا کوئی معمولی بات نہیں، شاہد آفریدی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کو میچ کے دوران اتنا مار ہوا ہے کہ بھارتی کھلاڑی میچ کے بعد مافیاں مانگتے تھے ۔بوم بوم کے نام سے مشہور پاکستا نی کرکٹر شاہد آفریدی نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سےوہ ، اُن کی 3 بیٹیوں سمیت اہلیہ بھی اس سے متاثر ہوئیں تھیں، انہوں نے اس دوران آرام نہیں کیا نہ ہی وہ ڈرے ، انہوں نے کھانے پینے پر بہت توجہ دی اور اپنے روزانہ کے کام بھی جاری رکھے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس دوران وہ کمرے میں بند ہو کر نہیں بیٹھے ، انہوں نے ورزش بھی کی تاکہ وہ ایکٹیو رہیں ۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خود کو فٹ رکھنا اور اپنا خیال رکھنا ہی کوونا کا علاج ہے اس سے بہتر کوروناوائرس کی کوئی میڈیسن نہیں ہے۔پاکستان کی اسپورٹ جرنلسٹ سویرا پاشا کو یوٹیوب لائیو کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف کھیل بہت انجوائے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ وہ ہمیشہ بھارت کے خلاف کھیل کر بہت لطف اندوز ہوئے ہیں ۔‘اُن کا کہنا تھا کہ ’بھارت کو ٹھیک ٹھاک مارا ہے ہم نے ، اتنا مارا ہے کہ میچ کے بعد انہوں نے ہم سے معافیاں مانگی ہیں۔‘

شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت ایک اچھی اور بڑی ٹیم ہے ، بھارتی ٹیم کے خلاف کھیلنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ وہ اپنی سب سے یاد گار ایننگ بھارت کے خلاف بھارت میں ہی بنائے گئے 141 رنز کو قرار دیتے ہیں ۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 1999 میں اس ایننگ کے لیے اُنہیں بھارتی دورے پر نہیں لے جایا جا رہا تھا ، وسیم اکرم اور چیف سلیکٹر نے اُن کی مدد کی اور اُنہیں بھارتی دورے پر ساتھ لے گئے، وہ ایک بہت اہم اور مشکل بھارتی دورہ تھا ۔

تعارف: newseditor