روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 22 جولائی, 2020

"گراس روٹ سے کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیئے بھرپور اقدامات کریں گے، پرویز شیخ

حیدرآباد( سپورٹس لنک رپورٹ)”گراس روٹ سے کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیئے بھرپور اقدامات کریں گے تاکہ سندھ اور خصوصا حیدرآباد ڈویژن سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہوں اور ٹیلینٹ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر روشناس ہوسکیں”۔ان خیالات ڈویژنل فینسنگ ایسوسی ایشن حیدرآباد و نیشنل ایجوکیشن کائونسل آف پاکستان کے سندھ کے چیئرمین اور آل پرائیویٹ اسکولز ...

مزید پڑھیں »

محکمہ کھیل خیبرپختونخواکے زیر اہتمام پڑانگ سپورٹس سٹیڈیم چارسدہ میں ٹیبل ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کردیا گیا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ ) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخواکے زیر اہتمام پڑانگ سپورٹس سٹیڈیم چارسدہ میں ٹیبل ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کردیا گیا ہے اس موقع پرایڈیشنل کمشنر چارسدہ حسیب خلیل مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا مراد علی خان مہمند ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ حسیب الرحمن،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ اور دیگر شخصیات بھی ...

مزید پڑھیں »

پی سی بی اعلیٰ حکام کی عدم شرکت ، قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا بریفنگ لینے سے انکار

آئندہ اجلاس میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اعلی حکام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام طلب اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کی عدم شرکت پر قائمہ کمیٹی کا بریفنگ لینے سے انکار کر دیا اگلے اجلاس میں پاکستان کر کٹ بورڈ کے ...

مزید پڑھیں »

تمام صوبے سپورٹس کی بحالی کیلئے پالیسیاں بنائیں گے،فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)وزیر بین الصوبائی رابطہ فہیمدہ مرزا کی زیر صدارت سپورٹس کی بحالی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام صوبے سپورٹس کی بحالی کیلئے پالیسیاں بنائیں گے۔ منگل کو ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر گلگت کے وزراء نے شرکت کی ۔ کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں کی ...

مزید پڑھیں »

جوفرا آرچر تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کلیئر

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کو مانچسٹر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم میں شامل ہونے کیلئے کلیئر کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ کالی آندھی کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے اپنی ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

مزید پڑھیں »

دوسرے 4 روزہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کا 24 جولائی سے آغاز

ڈربی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے دوسرے 4 روزہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد24تا 27جولائی تک ہوگا۔ آج ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کریگی یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ کل بھی ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت ...

مزید پڑھیں »

کورونا کے باعث فٹبال کا معتبرایوارڈ بیلن ڈی اور کو رواں سال نہ دینے کا فیصلہ

پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں متاثر ہونے کی وجہ سے سال کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈ بیلن ڈی اور کو رواں سال نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فرانس فٹبال میگزین کے ایڈیٹر پاسکل فیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس فیصلے کو آسان تصور کر کے نہیں لیا لیکن ہمیں یہ تسلیم ...

مزید پڑھیں »

کرسٹیانو رونالڈو ایک اور ریکارڈ کے مالک بن گئے

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، کلب فٹ بال کی تاریخ میں انگلش پریمیئر لیگ، لا لیگا اور اٹالین فٹ بال لیگ سیری اے میں پچاس، پچاس گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔ سٹار فٹ بالر نے یہ سنگ میل اُس وقت حاصل کیا جب اُنہوں نے لازیو کے خلاف پنلٹی ...

مزید پڑھیں »

ایزی پیسہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا قابل فخر شراکت دار

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈیجیٹل مالیاتی خدمات پیش کرنے والے پاکستان کے معروف ادارے ایزی پیسہ کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ برطانیہ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایسوسی ایٹ پارٹنر بننے پر فخر ہے۔ 5 اگست 2020ء کو شروع ہونے والے مقابلہ کے دوران پاکستان مینزکرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لئے اپنی کھیلوں کی تمام کٹس ...

مزید پڑھیں »

پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس نے لیٹ سوئنگ کا فن سکھایا، جس کا فائدہ ہوا، سہیل خان

ڈربی(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرنے والے سہیل خان نے اپنی عمدہ کارکردگی کا کریڈیٹ وقار یونس کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے انہیں انگلینڈ میں لیٹ سوئنگ کے گر سکھائے ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!