کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کہ صوبائی حکومت ہیلتھ کلبر کو ایس او پیز کے تحت فوری طور پر کھولنے کی اجازت دے،یہ کلبز نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں،کلبز کھلنے سے سیکڑوں افراد بے روزگاری سے بچ جائیں گے،اس امر کا اظہار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید سعید جمیل نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا،
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے،سید سعید جمیل نے کہاکہ کورونا کی کی وجہ سے دنیا پریشانی اور مشکلات کا شکار ہے،تاہم موجودہ حالات میں اب ایس او پیز کے تحت کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے
لیکن ہیلتھ کلب کو نہ کھولنے کی اجازت دینا قابل فکر اور تشویش ناک ہے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ فوری طور یر ہیلتھ کلب کھولنے کی اجازت دیں،بعدازاں کراچی پریس کلب کے سامنے باڈی بلڈرز اور جم مالکان نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا
مظاہرین نے بینرز اور اور کارڈ اٹھا رکھے تھے،اس موقعہ پرسابق مسٹر پاکستان فدا حسین بلوچ نے علامتی خودکشی کی کوشش بھی کی،ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مقابلے کیلئے ساڑھے چار لاکھ روپے کا مقروض ہو گیاہوں،ہیلتھ کلب کھل جائے تو قرضہ واپس کرسکتا ہوں
پنکچر والا بننے یا دوسرے کام سے بہتر ہے خودکشی کرلوں،سندھ حکومت ایس او پیز کے تحت ہیلتھ کلبز کھولنے کی اجازت دے، اس طرح روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی۔