بلوچستان میں مختلف کھیلوں کے 200 کوچز کو محدود مدت کے لیے بھرتی کیا جائے گا

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بلوچستان بھر میں چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کو تیار کرنے اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے وژن کے مطابق انہیں تیار کرکے بیرون ملک ٹریننگ کے لئے بھیجنے کے لئے پورے بلوچستان میں مختلف کھیلوں کے 200 کوچز کو محدود مدت کے لیے بھرتی کیا جائے گا۔ یہ تمام کوچیز کنٹریشول بیس پر تعینات کیے جائیں گے۔

جن کی تنخواہ 25 ہزار تک ہوگی۔ اور یہ کلاڑیوں کو تیار کریں گے پھر ان کو چیز کی ایک پروگریس رپورٹ بھی بنے گی۔ اور ان کو چز کو بھی مزید ٹریننگ دینے کے لیے ملک میں اور ملک سے باہر بھیجا جائے گا۔ اس بات کا اعلان ڈائریکٹر جنرل کھیل دورا بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجائے یہ کہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سے کوچیز کو بھرتی کیا جائے۔

جو کہ ایک مشکل اور وقت طلب کام ہے۔ کوچز کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں کنٹریکٹ پر پہلے تین ماہ اور اس کے بعد ایک سال کے لئے کارکردگی کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔ اگر سالانہ کارکردگی اچھی رہی تو آگے انہیں پھر مزید کام دیا جائے گا ورنہ فارغ کردیا جائے گا۔

تعارف: newseditor