ندا ڈار کی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات ۔

 

 

ندا ڈار کی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات ۔

 

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور قومی خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں نے آج پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔

یہ میٹنگ لاہور قلندرز کے ویمن پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی اورینٹیشن کے موقع پر ہوئی جس میں ذکا اشرف کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ ملاقات میں خواتین ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

 

ملاقات کے دوران چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے خواتین کرکٹرز کی کھیل کے لیے لگن اور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے 76 ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پر خواتین کرکٹرز کے لیے پہلی بار ڈومیسٹک کنٹریکٹ متعارف کرانے اور خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان کیا۔

 

ذکاء اشرف نے ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کی ترقی کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور انہیں اپنی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

انہوں نے خواتین کرکٹرز کو یکساں مواقع، وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا جس میں خواتین کرکٹرز کو کرکٹ کھیلنے کے مزید میدان شامل ہیں، جس سے وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

 

ذکا اشرف: میں حالیہ دنوں میں ہماری خواتین کرکٹرز کی نمایاں پیشرفت دیکھ کر بے حد خوش ہوں۔ یہ کھلاڑی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور ہماری قوم کے حقیقی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

 

پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے معاہدوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہماری توجہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری خواتین کرکٹرز کو اس کھیل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے اور مواقع ملیں۔”

 

ندا ڈار اور خواتین کرکٹرز نے ذکا اشرف کو مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر حالیہ تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی کے لیے ان کے فعال اقدامات کو سراہا۔

 

کھلاڑیوں نے ذکا اشرف کی قیادت میں خواتین کی کرکٹ کے مستقبل کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور خواتین کی کرکٹ کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

پی سی بی جلد خواتین کرکٹرز کے کنٹریکٹ کا اعلان کرے گا۔

 

 

error: Content is protected !!