ہال آف فیم میں شمولیت،رائے تیمور بھٹی کی ظہیر عباس کو مبارکباد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی خدمات قابل ستائش ہیں، ظہیر عباس کا آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا ملک کے لئے باعث فخر ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ’ایشین بریڈمین‘ ظہیر عباس کو ہال آف دی فیم میں شامل کرلیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ظہیر عباس کو مبارکباد پیش کی۔مجموعی طور پر دنیا بھر کے 93 کرکٹرز میں سے ظہیر عباس وہ چھٹے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔آئی سی سی ہال آف فیم کے موجودہ اراکین اور نمایاں صحافیوں پر مشتمل ووٹنگ کمیٹی نے اس اعزاز کے لیے ظہیر عباس کا انتخاب کیا۔

ان سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کو سال 2009 جبکہ وقار یونس کو سال 2013 میں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔آئی سی سی ہال آف فیم میں انگلینڈ کے 28، آسٹریلیا کے 27، ویسٹ انڈیز کے 18، بھارت کے 6، جنوبی افریقا کے 4، نیوزی لینڈ کے 3 اور سری لنکا کا بھی ایک کرکٹر شامل ہے۔

error: Content is protected !!