6 ستمبر 65 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے آج3 فلڈ لائٹ نمائشی میچز کا انعقاد ہوگا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدائے 6 ستمبر 65کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت اتوار کی شام 3 فلڈ لائٹ نمائشی میچز کا انعقاد ہوگا کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس، نیپا کی آسٹرو ٹرف پر وزیراعلی الیون کا مقابلہ کے ایچ اے الیون سے ہو گا جبکہ سجاس لیون کا کراچی اورنج اور کے ایچ اے انڈر15 الیون کا کراچی ویمن الیون سے ٹکراو طے ہے

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سندھ کے وزیر محنت و تعلیم سعید غنی ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا،رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ )سید عارف اللہ حسینی، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، سید راشد حسین ربانی، اولمپیئن سمیع اللہ خان اور اولمپیئن حنیف خان مہمان اعزازی ہوں گے۔

تعارف: newseditor