سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام رنگ گیمز کچلاک سپورٹس کمپلیکس میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

 

 

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام رنگ گیمز کچلاک سپورٹس کمپلیکس میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا،

 

جس میں کچلاک باکسنگ وشوو جوڈو اکیڈمی سمیت مختلف گیمز کے کلبوں نے حصہ لیا چمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ محمد اسحاق جمالی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس امان اللہ کاکڑ اور گیسٹ آف آنر قبائلی رہنما اقبال کاکڑ نے کمپلیکس کا افتتاح کیا

 

،سکریٹری سپورٹس اسحاق جمالی سب انسٹریکٹروں کو یقین دہانی کرائی کہ کچلاک سپورٹس کمپلیکس اور کچلاک سپورٹس مینوں کے لیے ہر قسم تعاون کریں گے ، سکریٹری سپورٹس اسحاق جمالی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امان اللہ کاکڑ کچلاک سپورٹس کمپلیکس رنگ گیمز اور چمپئین شپ کو سراہتے ہوئے کہا

کہ صوبے کے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر ہر ادارہ چند نوجوان کی سرپرستی کریں تو ہمارے نوجوانوں کی بڑی تعداد بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا سکتے ہیں جس سے صوبے اور ملک کا نام روشن ہوگا ۔

آخر میں سکریٹری سپورٹس نے (ایک لاکھ روپے ) کا اعلان بھی کیا مہمانوں نے کھلاڑیوں اور افشلز کو انعامات بھی تقسیم کئے ۔ اور تمام کلبوں کے انسٹریکٹروں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا خوبصورت گفٹس سے رخصت کیا ۔

 

 

error: Content is protected !!