جوز بٹلر فیملی مصروفیات کے باعث آسڑیلیا کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے

سائوتھمٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر آسڑیلیا کیخلاف جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، جوز بٹلر فیملی مصروفیات کے باعث بائیوسیکویئر ماحول سے باہر آگئے ہیں

یاد رہے کہ جوز بٹلر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسڑیلیا کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، جوز بٹلر نے 77 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جوز بٹلر آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جس کا آغازجمعہ کے روز سے ہوگا کیلئے دستیاب ہونگے۔

error: Content is protected !!