ڈیسکون نے نیٹسول کو شکست دے کر پریمئر سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل جیت لیا



لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )ڈیسکون نے نیٹسول کو شکست دے کر پریمئر سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں نیٹسول کی ٹیم کو 33 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے کرکٹ گرانڈ میں پریمئر سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ نیٹسول اور ڈیسکون کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

فائنل میچ میں ڈیسکون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ نیٹسول کی ٹیم نے پہلے سات اوورز میں ڈیسکون کے سات کھلاڑیوںکو پویلین کی راہ دکھا دی تاہم قادر خان اور سید مجاہد علی کی شاندار شراکت نے ٹیم کا سکور 125 رنز تک پہنچایا۔ قادر خان 52 رنز بناکر آئوٹ رہے اور سید مجاہد علی نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

محمد فیصل نے مخالف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیٹسول کی ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شہزاد رفیع نے 27 رنز بنائے ۔حامد رضا نے 4 اور رانا طاہر نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر قادر خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ فائنل کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ یونی فوم کے عباس علی ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز اور کھلاڑی، یو سی ایس کے حماد عزیز بہترین بالر، ٹیم ہنڈا کے حافظ ساجد بہترین آل رانڈر، ایبکس کے عمر اقبال بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔ ٹیم زیفر بہترین ایمرجنگ ٹیم جبکہ آئی سی آئی پاکستان نظم و ضبط کے حوالے سے بہترین ٹیم قرار پائی۔ پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام اگلے ہفتے سے کارپوریٹ چیلنج کپ لاہور میں شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!