سلمان بٹ کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل پنجاب نے سلمان بٹ کو فرسٹ الیون میں شامل کرنے سے معذرت کرلی۔اس حوالے سے ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے سلمان بٹ کو سیکنڈ الیون کی کپتانی کی پیشکش کی تھی۔

شاہد انور نے کہا تھا کہ وہ فرسٹ الیون میں انڈر 19 کے کھلاڑیوں کو کھلانے کے خواہشمند ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرسٹ الیون میں سلمان بٹ کی جگہ نہیں ہے۔

error: Content is protected !!