کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی پر ہاکی میلے کا انعقاد

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت جشن ازادی کے موقع پر ہاکی کا میلہ لگایا گیا، میلے کے دوران مختلف کٹیگری میں ہونے والے ہاکی مقابلوں میں سب سے بڑا دنگل دو سابق کپتانوں اصلاح الدین اور سمیع اللہ کے درمیان دیکھا گیا۔ یوم آزادی فیسٹول کے اختتام پر مہمان خاص حکومت سندھ کے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سید امتیاز علی شاہ نے اولمپیئن اصلاح الدین، میجر جرنل ریٹائرڈ طارق سوری، ڈاکٹر جنید علی شاہ اور اولمپیئن ناصر علی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،
تفصیلات کے مطابق یوم ازادی کے موقع کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں لگے جشن ازادی ہاکی میلے میں چار میچز کھیلے گئے، دو سابق کپتان اولمپیئن اصلاح الدین اور اولمپیئن سمیع اللہ الیون کے درمیان برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا گیا پہلا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، ہر لمحہ بدلتے میچ میں سخت مقابلے کے بعد اصلاح الدین الیون نے مقابلہ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول وہاب شیخ نے کیا،

عظیم قومی دن کی خوشیوں میں خواتین کو شریک کرنے کے لئے دوسرا میچ کے ایچ اے ویمنز بلوز اور کے ایچ اے اورنج کے درمیان کھیلا گیا۔ ویمنز بلوز نے اورنج کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر فتح اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی بتول نے 2 جبکہ فاطمہ نے ایک گول کیا، ناکام ٹیم کی سحر نے گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، آزادی فیسٹول کے اختتام پر مہمان خاص حکومت سندھ کے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سید امتیاز علی شاہ نے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی، کے ایچ اے کے سرپرست اعلی میجر جنرل ریٹائرڈ ستارہ امتیاز محمد طارق سوری، کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ اور اولمپیئن ناصر علی کے ہمرہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

اس موقع پر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کے ایچ اے کی جانب سے قومی نغمہ تیار کرنے والے بچوں کو ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ سے نواز، فیسٹول کے موقع پر اولمپیئنز دانش کلیم، افتخار سید، سمیر حسین، پی ایچ ایف عبدالستار ایدھی ہاکی کلب اسٹیڈیم کے ڈائریکٹر ایڈمن محمد جنید، انٹرنیشنل ہاکی کمنٹیٹر ریاض الدین، انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز نعیم احمد، عارف بھوپالی، خالد جونیئر، احتشام وارثی، خالد پراچہ، سرفراز احمد، پرویز, زاہد محمود، راجہ انوار، اقبال خالد جونیئر، رئیس احمد، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان، سینئر نائب صدر ایس ایس پی اعجاز الدین، مجلس عاملہ کے ارکان محسن علی، امتیاز الحسن، مصطفٰی جمیل ،جاوید اقبال، کے ایچ اے ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن ماجد رفیق، کے ایچ اے آفیشلز مزمل اور محمد ندیم سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے مہمان خاص سید امتیاز علی شاہ اور سابق کپتان اولمپیئن اصلاح الدین کا استقبال کیا اور ان کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوارڈینیٹر اور کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین نے کہا کہ یوم آزادی کی خوشیاں قومی کھیل کے ساتھ منانے کا ایک منفرد اور جدا گانہ سرور ہے، تاہم سید امتیاز علی شاہ اور خاص کر ہم سب کے ہیرو اولمپیئن اصلاح الدین کی آمد سے یوم ازادی ہاکی میلے کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں ہیں، وہ دن دور نہیں جب گرین شرٹس ہاکی کے میدان میں ایک بار پھر سر فہرست ہوگی، مہمان خاص امتیاز علی شاہ نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں بس ایک بڑی کامیابی کا انتظار ہے

حکومت سندھ قومی کھیل کی بحالی کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور کے ایچ اے کے ساتھ کھڑی ہے، اولمپیئن اصلاح الدین نے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی کی کامیابی میں حیدر حسین کا کردار واضح ہے۔ دعا ہے کہ گلشن اقبال میں قائم ہاکی کا یہ گلشن یو ہی قومی کھیل کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالتا رہے، تقریب تقسیم انعامات کے سے قبل یوم آزادی پلاٹینم جوبلی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اس سے قبل تیسرا میچ ربانی ہاکی کلب اور گلبرگ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، ربانی کلب کے جانب سے منیر عباس گلبرگ کلب کا گول منیر نیازی نے کیا، یوم آزادی فیسٹول کا اخری میچ بلدیہ ایگل ہاکی کلب اور بلدیہ ہاکی کلب کے درمیان کھیلے جانے والے یوم ازادی فیسٹول کے چوتھے میچ میں بلدیہ ایگل نے اسد جاوید اور سرفراز اسلم کے گول کی مدد سے بلدیہ کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی، بلدیہ ہاکی کلب کا واحد گول وقاص دلدار نے کیا۔۔۔۔۔

error: Content is protected !!