اولمپئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈیفنس ڈے کی مناسبت سے وہ مین ہاکی ٹیموں کے درمیان نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد.

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)اولمپئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں اکیڈمی کی دو وومنز ٹیموں محترمہ فاطمہ جناح الیون اور رانا لیاقت علی خان الیون کے درمیان ایک نمائشی میچ منعقد کیا گیا.

سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی ممبر میڈم ارم بخاری نے بطور مہمان خاص شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی.

دیگر معزز مہمانوں میں مبشر مختار, جاوید اقبال بیگ, سیکرٹری الصغیر ہاکی کلب عظمت پاشا, صغیر حسین, ماہیہ معین, میڈم سعیدہ, شاہین سلطانہ اور بتول کاظم بھی موجود تھیں.

نمائشی میچ میں محترمہ فاطمہ جناح الیون نے ایک گول سے فتح حاصل کی. میچ کا واحد گول محترمہ فاطمہ جناح الیون کی طرف سے خوش بخت نے کیا.

error: Content is protected !!