ایم آئی ایمرٹس شارجہ میں دبئی کیپیٹلز کو شکست دے کر دوسرے کوالیفائیر میں گلف جائنٹس کے مقابلے کے لیے تیار

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایلیمینیٹز میں ایم آئی ایمرٹس نے دبئی کیپیٹلز کو شکست دے دی اب اس کا مقابلہ دوسرے کوالیفائیر میں گلف جائنٹس کے ساتھ ہوگا تفصیلات کے مطابق ایم آئی ایمریٹس نے بیٹنگ اور باو¿لنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دبئی کیپٹلز کی جانب سے دیا گیا 152 رنز کا ہدف 100 گیندوں پر پورا کر لیا۔

 

 

ٹیم نے 8 وکٹوں سے آسانی سے ہدف مکمل کر تے ہوئے 17ویں اوور میں دو ویسٹ انڈینز آندرے فلیچر اور نکولس پورن کی 104 رنز کی ناقابل شکست شراکت سے میچ جیت لیا۔ انہوں نے 2 وکٹوں پر 152 رنز بنائے۔ 48 رنز پر 2 وکٹیں گنوانے کے بعد انہوں نے یہ شراکت قائم کی۔ فلیچر 45 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پورن جارحانہ ثابت ہوئے وہ 36 گیندوں پر 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی رہے۔

 

 

دبئی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 151 رنز بنائے۔ جارج منسی نے 43 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سکندر راجہ نے 38 اور روومین پاول نے 30 رنز بنائے۔ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جمعے کی رات گلف جائنٹس اورایم ٓئی امارات آمنے سامنے ہوں گے۔ فاتح ٹیم آئندہ اتوار کو ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف فائنل کھیلے گی واضح رہے کہ ڈی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز تیرہ جنوری سے ہوا تھا اور یہ لیگ کا افتتاحی سیزن ہے جس میں چھ ٹیمیں شامل ہیں اور بارہ فروری کو لیگ کا فائنل دبی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

error: Content is protected !!