سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے 509 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا دی۔

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ ) سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے 509 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے سندھ گیمز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا دی ہے، پہلی ایوارڈ تقریب روواں ماہ ستمبر کے آخری ہفتے کراچی میں منعقد ہوگی۔ گذشتہ روز سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایا کہ سندھ گیمز ایسوسی ایشن نے گذشتہ 17 سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا

جس کے لئے کھلاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئی، انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک 17 گیمز کھیلی جا چکی ہیں اور ان گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے 509 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اپنی اپنی رجسٹریشن کروا دی ہے، اور ان تمام گیمز میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے

کھلاڑیوں کو ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریبات صوبے کے 6 مختلف بڑے بڑے شہروں میں منعقدہونگی، جن میں کراچی، لاڑکانہ، بے نظیر آباد، میرپورخاص، سکھر اور حیدرآباد شامل ہیں، پہلی ایوارڈ تقیسم کرنے کی تقریب روواں ماہ ستمبر کے آخری ہفتے کراچی میں منعقد ہوگی، انہوں نے کہا کہ تقریب منعقد ہونے سے تین قبل اس سلسلہ میں ریہرسل بھی ہوگی، حیدر آباد اور میرپورخاص میں اکتوبر جبکہ بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں تقریبات نومبر میں ہونگی۔ ۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 02133324542 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے،

error: Content is protected !!