آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری کردی ‘ سوریا کماریادیو پہلے، محمد رضوان دوسرے اوربابراعظم تیسرے نمبر پربراجمان ہیں .

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری کردی ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بیٹنگ میں سوریا کماریادیو پہلے، محمد رضوان دوسرے اوربابراعظم تیسرے نمبر پربراجمان ہیں،بیٹنگ میں پاکستان کے کرکٹر افتخاراحمد 6 درجہ ترقی کے بعد38 ویں نمبر پرآ گئے۔ 

بولرز کی عالمی رینکنگ میں پاکستانی بولرز شاداب کی 2 درجے جبکہ حارث اور شاہین کی 1،1 درجہ تنزلی ہوئی،بولرزمیں راشد خان پہلے ، فضل فاروقی دوسرے اور ہیزل ووڈ تیسری پوزیشن پربراجمان ہیں۔

حارث رﺅف 12 ویں، شاداب خان 15 ویں اور شاہین شاہ آفریدی 16 ویں پوزیشن پرہیں،آل راﺅنڈز کے ٹاپ 20 میں اکلوتے پاکستانی شاداب خان شامل ہیں،آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن پہلے، پانڈیا دوسرے، شاداب خان چوتھے نمبر پر ہیں ۔

 

error: Content is protected !!