نیپال کے دیپندر سنگھ ایری نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیے

نیپال کے دیپندر سنگھ ایری نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیے۔

نیپالی بیٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پلیئر ہیں، دیپندر سنگھ ایری نے یہ کارنامہ قطر کے خلاف اے سی سی پریمیئر کپ میں انجام دیا۔

دیپندر سنگھ نے کامران خان کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے، 6 چھکوں نے ایری کا اسکور 15 گیندوں پر 28 سے 21 گیندوں پر 64 تک پہنچا دیا۔

نیپالی بیٹر ٹی20 انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

اس سے قبل بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ بھی ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 6 چھکے لگا چکے ہیں۔

error: Content is protected !!