ریاض خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ ریپرز کلب واہ کینٹ نے شاہین ہزارہ کو ہرا کر اپنے نام کر لیا

ایبٹ آباد ( سپورٹس رپور ٹر ) ریاض خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ ریپرز کلب واہ کینٹ نے شاہین ہزارہ کو ہرا کر اپنے نام کر لیا مہمان خصوصی رحمت خان تنولی تھے ریاض خان باسکٹ بال کورٹ چمبہ حویلیاں میں سید صدیق شاہ بخاری سعیداللہ جان رفیق خان اور انکی ٹیم کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے باسکٹ بال ایونٹ کے فائنل میچ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ریپرز کلب واہ نے شاہین کلب ہزارہ کو 41-48سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی

میچ کم روشنی کی وجہ سے تین کوارٹرز پر مشتمل رہا ریپرز کلب کی جانب سے فاروق اور عمر نے بہترین کھیل پیش کیا جبکہ شاہین ہزارہ کی جانب سے وقاص اور رفیق خان نے عمدہ کھیل پیش کیامیچ کے ریفری فیاض خان اعجاز خان اور عاطف تھے جبکہ فیلڈ جیوری میں جاوید کامران اور سلیم تھے مہمان خصوصی رحمت خان تنولی نے اس موقع پر کورٹ کے لئے ہینڈ پمپ کا افتتاح کیا جبکہ کورٹ میں کھلاڑیوں کے لئے کمروں اور فلڈ لاءٹس لگانے کا بھی اعلان کیا واضح رہے کہ یہ کورٹ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا گیا جبکہ اس کے لئے آراضی ریاض خان نے سید صدیق شاہ بخاری اور سعیداللہ جان کی خصوصی درخواست پر فرام جس پر کھلاڑیوں اور اہلیان علاقہ نے ان کا شکریہ ادا کیا رفیق خان صدر ہزارہ باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہزارہ میں باسکٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے نئے کورٹس بنائیں جائیں گے اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے مزید اچھے ٹورنامنٹس منعقد کئے جائیں گے

error: Content is protected !!