ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹس کےچیمپئنز کا فیصلہ کل ہوگا

 

پانچ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت جاری ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹس کے فائنلز 16 جون بروز جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماتحت ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ 17 جون کوملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پچاس اوورز کی طرز پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 480 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل میں لورالائی ژوب اورکوئٹہ رکشان کی ٹیمیں بگٹی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ سندھ میں جاری ٹورنامنٹ کافائنل کراچی ڈویژن اور بےنظیر آباد میرپور خاص کے مابین کھیلا جائے گا۔

سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل میں فیصل آباد اور لاہور کی ٹیمیں پاک لائنز اکیڈمی لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔ناردرن کے ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کا فائنل آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مابین کھیلا جائے گا۔ ہزارہ مردان اور پشاور کوہاٹ کی ٹیمیں خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن میں جاری ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

error: Content is protected !!