فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،ٹیم 2جون کو لوزانے جائیگی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 4 جون سے لوزانے سوئزرلینڈ میں شروع ہونے والے فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹرائلز منعقد کئے گئے. بعد ازاں پرفارمنس کی بنیاد پر قومی ہاکی سیلیکشن کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد دس رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا.
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ریحان بٹ جبکہ کوچ وقاص شریف ہونگے.جبکہ منتخب کئے گئے دس رکنی اسکواڈ میں وقار یونس گول کیپر,احتشام اسلم, عقیل احمد,محمد مرتضی یعقوب, تعظیم الحسن کپتان, ارشد لیاقت,حسان امین,ابوزر, عبدالرحمن اور محمد شاہ زیب شامل ہیں.

قومی ہاکی ٹیم 2 جون کو سوئزرلینڈ کے شہر لوزانے کیلئے روانہ ہوگی.

error: Content is protected !!